Click here online shopping

Thursday, January 17, 2019

بہار اب بجلی میں خود کفیل ہوگیا ہے , نتیش کمار

بہار  اب بجلی میں خود کفیل  ہوگیا ہے , نتیش کمار

سیتامڑھی محمدارمان علی
بہاربجلی کے معاملہ میں خود کفیل ہوگیا ہے, ہم نے 2006کے 15اگست کو گاندھی میدان پٹنہ میں اعلان کیا تھا کہ جہاں بجلی نہیں ہے وہاں بجلی لگے گی نہیں تو ہم وہاں ووٹ کیلئے نہیں جائینگے ان خیالات کااظہاروزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار نے سیتامڑھی کے ڈمرا بلاک کے پرمانند پور گاؤں میں 620کڑور روپے کی لاگت سے بننے والے پاور گڑیڈ سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعدایک اجلاس عام سے خطاب کے دوران کیا ,انہوں نے کہا کہ اس پاور سب اسٹیشن کی تعمیر کا کام دوسال میں مکمل ہوجائےگا اور یہاں سے سیتامڑھی دربھنگہ مغربی ومشرقی چمپارن اور شیوہر کو ضرورت کے مطابق بجلی مہیا کرائ جائیگی, انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار انصاف کے ساتھ ترقیاتی کام کرنے میں یقین رکتھی ہے, اس ضلع میں جنتے بھی پل پلیا بنےہیں وہ این ڈی اے کی سرکار نے تعمیر کرائ ہے, مہسول ریلوے کراسنگ کو جوڑنے والی سڑک بھی عنقریب بنے گی, لگما سے ڈمرا ہوتے ہوئے سیتامڑھی کو جوڑنے والی سڑک کی تعمیر کا کام بھی جلد ہی شروع ہوجائےگا اس موقع پر مرکزی وزیر توانائ آزادانہ چارج آرکے سنگھ نے کہا کہ اس پاور گریڈ سب اسٹیشن کی تعمیر متھلانچل ٹرانسمیشن لیمیٹیڈ, پاور گریڈ کارپوریشن آف انڈیا لیمیٹیڈ کے ذریعہ کیا جارہاہے, اس پاور گریڈ کی تعمیر 36ایکر زمین کیا جارہا ہے, 400/220/132kv کا یہ سب اسٹیشن دوسال میں مکمل ہوجائےگا ویجندرپرسادیادو وزیر توانائ حکومت بہار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پاور سب اسٹیشن کے بنے کے بعد بجلی کی کوئ کمی نہیں رہے گے اور نہیں لو وولٹیج کی پریشانی رہے گی وزیر تعمیرات سڑک نند کشور یادو نے کہا کہ این ڈی اے کی سرکار نے بہار میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے اس موقع پر مقامی ایم پی رام کمار شرما نے ضلع میں التوا میں پڑے کاموں کا بڑی بے باکی کے ساتھ معاملہ اٹھایا اور وزیر اعلی سے وقت رہتے ان کاموں کو پورا کرانے کا مطالبہ کیا, اس موقع پر سیتامڑھی کے ایم ایل اے سنیل کمار کسواہا, ڈاکٹر رنجو گیتاایم ایل اے باجپٹی, سنیتا سنگھ چوہان ایم ایل اے بیلسنڈ, امیت کمار ٹناایم ایل اے ریگا, دیویش چندر ٹھاکر, ایم ایل سی, رامیشور کمار کسواہا سابق ایم پی نول کشور رائے, سابق ایم ایل اے گڈی چودھری, سابق ایم ایل سی پروفیسر اسلم ازاد, اخیر میں ڈی ایم ڈاکٹر رنجیت کمار سنگھ نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

No comments:

विशिष्ट पोस्ट

सामान्य(मुस्लिम)जाति के शिक्षा स्वयं सेवी(तालीमी मरकज़) को हटाने से संबंधित निर्णय को वापस ले सरकार वरना सड़क से लेकर संसद तक होगा आंदोलन :- मोहम्मद कमरे आलम

आठ वर्षों से कार्य कर रहे सामान्य मुस्लिम जाति के शिक्षा स्वयं सेवी(तालीमी मरकज़) को एक झटके में बिहार सरकार द्वारा सेवा से यह कह कर हटा दिया...