Click here online shopping

Sunday, February 24, 2019

اجلاس وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا اظہارالحق مظاہری

سیتامڑھی میں امارت شرعیہ کا اجلاس وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا اظہارالحق مظاہری
            
سیتامڑھی محمد ارمان علی

کوئی بھی تنظیم اس وقت تک مضبوط اور مستحکم نہیں  ہوسکتی جب تک ملت کی اکثریت اس پر اعتماداوربھروسہ نہ کرے , بلا شبہ ملت اسلامیہ امارت شرعیہ پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ مکمل اعتماد وبھروسہ بھی کرتی ہے امارت شرعیہ اپنے قیام کے دن سے آج تک ملت کی رہنمائ کرتی چلی آرہی ہے, اور ہر نازک وقت میں ملت کے لئے حکومت وقت کے سامنے سینہ سپر ہوجاتی ہے ان خیالات کا اظہار سیتامڑھی میں  6/7مارچ کو خصوصی تربیتی اجلاس زیر اہتمام امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ معنقد ہونے والا ہے کے استقبالیہ کمیٹی کے صدر حضرت مولانا محمد اظہار الحق مظاہری ناظم الجامعہ العربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی نےاجلاس کی تیاری کے لئے معنقد ایک میٹنگ مدرسہ رحمانیہ مہسول سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ  مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی بحیثیت امیر شریعت امارت شرعیہ کے دائرہ کار میں وسعت اور کام کی رفتار میں مزید تیزی لانےکےلئےسرگرداں ہیں,پیرانہ سالی کے باوجود ملک کے موجودہ حالات سے مسلمانوں کو واقف کرانے کے لئے ملک بھر کا دورہ کر رہے ہیں,اورمسلمانوں  کے دینی ملی وعائلی مسائل سے  عوام کومتعارف کرارہےہیں, اسی سلسلہ کی یہ کڑی یہ دوروزہ خصوصی اجلاس ہے,جس کو کامیاب بنانا ہم سب کا دینی وملی فریضہ ہے ,مفتی محمد ثناءالھدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پٹنہ نے امارت شرعیہ سے متعلق  تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ شریعت کی روشنی میں ملت کےمسائل کے حل کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہے جس سے نہ صرف بہار بلکہ پورا ملک واقف ہے, مولانا محمد انواراللہ فلک قاسمی نے کہا کہ اس اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے مسلمانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے یہ اجلاس وقت کی اہم ضرورت ہے, الحاج محمد ساجد علی خان نے کہا کہ پروگرام کو کامیاب اور موئثربنانے بنانے کےلئے ہم سبھوں کوبھر پور تعاون کرنے کی ضرورت ہے,محمدارمان علی صدر مدرسہ رحمانیہ مہسول سیتامڑھی نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنے ذمہ جوکام لیا ہےاس کو ترجیحی بنیاد پرآج سے ہی کام کرنا شروع کردیں وقت بہت کم ہے,محمدعارف حسین مکھیا نے کہا کہ ہمارے لئے انتہائی خوشی ومسرت کی بات ہے کہ مہسول میں دو روزہ خصوصی تربیتی اجلاس ہونے جارہاہے,اس عظیم الشان اجلاس عام کی میزبانی کاشرف میسر ہونےوالاہے اکابرین کی آمد سے سیتامڑھی کے مسلمانوں استفاذہ حاصل کر نے کا موقع ملیگا اور حضرت امیر شریعت کی آمد ہمارے لئے فخر کی بات ہےنششت کاآغاز قاری ایاز نےتلاوت کلام اللہ سے کیا  اس موقع پر ظفر کمال علوی سکریٹری مدرسہ رحمانیہ مہسول, مولانا ضیاءالرحمان قاسمی, الحاج محمد مختار عالم, الحاج عبداللہ رحمانی, محمد مرتضی, اور مزمل حسین قاسمی مبلغ امارت شرعیہ موجود تھے

No comments:

विशिष्ट पोस्ट

सामान्य(मुस्लिम)जाति के शिक्षा स्वयं सेवी(तालीमी मरकज़) को हटाने से संबंधित निर्णय को वापस ले सरकार वरना सड़क से लेकर संसद तक होगा आंदोलन :- मोहम्मद कमरे आलम

आठ वर्षों से कार्य कर रहे सामान्य मुस्लिम जाति के शिक्षा स्वयं सेवी(तालीमी मरकज़) को एक झटके में बिहार सरकार द्वारा सेवा से यह कह कर हटा दिया...