Click here online shopping

Saturday, March 02, 2019

امارت شرعیہ کے زیر اہتمام سیتامڑھی میں منعقد دوروزہ خصوصی تربیتی اجلاس کے گہرے اثرات مرتب ہونگے:نورالسلام ندوی

امارت شرعیہ کے زیر اہتمام سیتامڑھی میں منعقد دوروزہ خصوصی تربیتی اجلاس کے گہرے اثرات مرتب ہونگے:نورالسلام ندوی

پٹنہ- امارت شرعیہ کے زیراہتمام مورخہ 6 اور 7 مارچ کو ضلع سیتا مڑھی کے نقباء، نائبین نقباء، ارباب حل و عقد،ارکان عاملہ و شوریٰ، ائمہ مساجد اور دانشوران کا دو روزہ خصوصی تربیتی اجلاس و اجلاس عام منعقد ہورہا ہے۔اجلاس کی تیاری شباب پر ہے، امارت شرعیہ کے نائب ناظم مولانا مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی، مبلغین امارت شرعیہ اور مقامی علماء و ذمہ داران اجلاس کو کامیاب اورمؤثر بنانے کے لئے خصوصی میٹنگیں اور علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔ علاقے کے علماء و ذمہ داروں سے ملی اطلاعات کے مطابق حضرت امیرشریعت مفکراسلام مولانا سیدمحمدولی رحمانی کی آمد کو لیکر خواص و عوام میں زبردست جو ش و جذبہ ہے اور حضرت امیرشریعت کے استقبال کے لئے دیدہ و دل فرش راہ کئے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نور ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی جمالپور دربھنگہ کے سکریٹری جواں سال اہل قلم عالم دین مولانا نورالسلام ندوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امارت شرعیہ کی بنیاد کتاب و سنت پر ہے، یہ مسلمانوں سے نظام شرعی کے مطابق زندگی گذارنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ملت کوافتراق و انتشار سے بچاکر اجتماعیت اور وحدت کی ایک لڑی میں پروکررہنے کی تعلیم دیتا ہے۔ امیرشریعت حضرت مولانا سیدمحمد ولی رحمانی کی مضبوط قیادت میں امارت شرعیہ ترقی کی جانب تیزی کے سات رواں دواں ہے۔ علماء، نقباء، آئمہ، ارباب حل و عقد، عمائدین شہر اور دانشوروں کے خصوصی اجلاس ریاست کے مختلف اضلاع میں منعقد ہورہے ہیں۔ چمپارن، دربھنگہ، مدھوبنی کے بعد اب مظفرپور اور سیتا مڑھی میں یہ اجلاس منعقد ہورہا ہے ،جس میں حضرت امیرشریعت بذات خود تشریف فرماہونگے۔ دو روزہ خصوصی تربیتی اجلاس میں علماء، ارباب حل و عقد اور دانشوروں کی رائیں، مشورے اور متنوع مسائل کی روشنی میں حضرت امیر شریعت  انہیں خصوصی تربیت دیتے ہیں اورراہ نما خطوط کی نشان دہی کرتے ہیں جن پر عمل کرکے ملت کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور مسلمان باوقار منظم اجتماعی زندگی گذار سکتا ہے۔ نورالسلام ندوی نے مزید کہا کہ سیتامڑھی کے اجلاس کو بامقصد اور کامیاب بنانے کے لئے بلاک سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ امارت شرعیہ کے وفد کے ساتھ مقامی علماء اور دانشوران رات و دن محنت کررہے ہیں۔ سیتا مڑھی کے ذمہ داروں سے موصولہ اطلاع کے مطابق امیرشریعت کی تشریف آوری کے پیش نظر یہاں کے مسلمانوں میں بڑا جوش وجذبہ پایا جارہا ہے اور لوگ بے حد مسرور نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امارت شرعیہ کے زیر اہتمام منعقد ہورہے اس اجلاس کے گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور مزید ہونگے۔۔۔

No comments:

विशिष्ट पोस्ट

सामान्य(मुस्लिम)जाति के शिक्षा स्वयं सेवी(तालीमी मरकज़) को हटाने से संबंधित निर्णय को वापस ले सरकार वरना सड़क से लेकर संसद तक होगा आंदोलन :- मोहम्मद कमरे आलम

आठ वर्षों से कार्य कर रहे सामान्य मुस्लिम जाति के शिक्षा स्वयं सेवी(तालीमी मरकज़) को एक झटके में बिहार सरकार द्वारा सेवा से यह कह कर हटा दिया...