Click here online shopping

Thursday, April 11, 2019

GHAZAL

عجب ہے، خواہشیں ہم لا زوال رکھتے ہیں
یوں اپنے آپ کو ہم پائمال رکھتے ہیں
ملا ہے آج جو خوش اس پہ ہم نہیں ہوتے
ہم اپنی ساری خوشی کل پہ ٹال رکھتے ہیں
جو ہم نے ساتھ گزارے تھے تیری قربت میں
وہ چند لمحے کئی ماہ و سال رکھتے ہیں
اگر ہو وقت میسر ہماری بات بھی سن
اے پیاری زندگی ہم کچھ سوال رکھتے ہیں
تمہاری باتیں، تمہاری حسین یادوں کو
بہ مثل دھڑکنیں دل میں سنبھال رکھتے ہیں
وہ آ کے خواب میں زلفیں سنوار دیتے ہیں
کچھ اس طرح وہ ہمارا خیال رکھتے ہیں
وہ شخص بیچ سفر میں جو ساتھ چھوڑ گیا
نہ اس سے رنج نہ کوئی ملال رکھتے ہیں

نذرالحسن نور
١٠ اپریل ٢٠١٩

No comments:

विशिष्ट पोस्ट

सामान्य(मुस्लिम)जाति के शिक्षा स्वयं सेवी(तालीमी मरकज़) को हटाने से संबंधित निर्णय को वापस ले सरकार वरना सड़क से लेकर संसद तक होगा आंदोलन :- मोहम्मद कमरे आलम

आठ वर्षों से कार्य कर रहे सामान्य मुस्लिम जाति के शिक्षा स्वयं सेवी(तालीमी मरकज़) को एक झटके में बिहार सरकार द्वारा सेवा से यह कह कर हटा दिया...